• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا مثبت ردعمل ،لاپتا افراد کے لواحقین کو دو ماہ میں خوشخبری دینگے، جام کمال

کوئٹہ( نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے پر تسلیوں اور پوائنٹ سکورننگ کی بجائے عملی اقدامات کررہی ہے اس مسئلے پر وزیراعظم پاکستان نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے دو ماہ کے اندر لاپتہ افراد کوبازیاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیںگی،11 افراد بازیاب ہوکرگھر پہنچ گئے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے، حکومتی سطح پرباقاعدہ طریقہ کار بنایا جارہا ہے، جبکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ او رماما قدیر بلوچ نے احتجاج 2 ماہ کے لئے موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہاکہ ہمیں موجودہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت سے اس انسانی مسئلے کے حل کی امید ہے ۔
تازہ ترین