• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں بیٹوں کی اپیل کا فیصلہ سن کر جانیوالا فائرنگ سے جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے) تھانہ روات کے علاقہ میں 62سالہ شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔سب انسپکٹر رانالطیف نے بتایاکہ روات کے موضع موہڑہ کے رہائشی عبدالعزیزکے دوبیٹوں کوتھانہ روات کے کے مقدمہ قتل میں سزائے موت ہوئی تھی جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل کررکھی تھی جس کابدھ کوفیصلہ ہوا تھا وہ فیصلہ سننے کے بعدواپس اپنے گاؤں جارہاتھاکہ جھاڑیوں میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مخالف پارٹی کے تین ملزموں طارق ،میرافضل اورغلام نبی نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ روات کے مقدمہ قتل میں سزائے موت پانے والے دو بھائیوں میں سے ایک کو بری اور دوسرےکی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔ملزمان یاسر اور آصف کی پیروی بشارت اللہ خان ایڈووکیٹ نےکی جن کو الیاس کے قتل کے جرم میں ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ملزموں کے وکیل کے مطابق عبدالعزیز، الیاس کے مقدمہ میں بری ہوچکا تھا۔
تازہ ترین