• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتش زدگی کے افسوس ناک سانحہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی، آر پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیاض احمد دیو گذشتہ روزآتش زدگی کاشکارہونیوالی فیملی چوہدری طارق ٹیٹو کے گھر گئے اورچارقیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ فیملی سے تعزیت کی ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ افسوس ناک سانحہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیگی۔ بعدازاں ایس ایس پی آپریشن عبدالقادر نے بھی جائے حادثہ کادورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ فرانزک لیب سے رزلٹ ملنے پر آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ادھرتھانہ صادق آباد کے اے ایس آئی لیاقت نے جنگ کوبتایاکہ ہسپتال میں زیرعلاج 22سالہ نینا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
تازہ ترین