• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22سالہ لڑکی قتل، ٹریفک حادثے میں بھی ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آبا دمیںبدھ کو ایک دوشیزہ کو قتل کر دیا گیا جبکہ بھارہ کہو کے علاقے میں گاڑی کے انتظار میں سٹاپ پر کھڑا شخص زمان تیز رفتار ویگن کی زد میںآکر زندگی کی بازی ہار گیا ۔ قتل کی واردات تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پاکستان ٹائون میںہوئی جہاں25 سالہ آئی ٹی انجینئر اسد عمر نے 22 سالہ دوشیزہ عائشہ سراب کو اس کے فلیٹ پر گولی مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا دوشیزہ گلگت و بلتستان کی رہنے والی تھی اور پاکستان ٹائون میںاکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔
تازہ ترین