• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کی سپرداری کیلئے ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود احمد وڑائچ نے گاڑی کی سپرداری کیلئے دیئے جانے والے ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کل اٹھارہ جنوری کو کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔لاہور کے رہائشی محمد عثمان رحمان نے درخواست دی تھی کہ 25 جولائی 2017کو الطاف خان نامی ایک شخص دھوکہ دہی سے میری گاڑی سوک ایل ای ایف 224اور اس کی فائل لیکر فرار ہوگیا تھا۔ یہ گاڑی ہنگو سے جعلی کاغذات تیار کروا کر زین نامی شخص کو راولپنڈی میں فروخت کر دی گئی تھی۔ دونوں پارٹیوں نے گاڑی کی سپرداری کیلئے علاقہ مجسٹریٹ اسجد علی چوہدری کی عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں جس پر عدالت نے زین کی درخواست سپرداری منظور کرلی۔ فیصلے کیخلاف گزشتہ روز محمد عثمان نے اپنے وکیل ملک الطاف حسین کندوال کے ذریعے درخواست دائر تھی۔
تازہ ترین