• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا قیام،پروفیسر جاوید اکرم پہلے صدر منتخب

لاہور (جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سوسائٹی کی جنرل باڈی کے پہلے اجلاس میں انتخابات کے ذریعے پروفیسر جاوید اکرم کو پہلا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ پروفیسر عزیز الرحمن سینئر نائب صدرآپریشن، پروفیسر طارق وسیم کو سینئر نائب صدر اکیڈمکس اور ریسرچ منتخب کیا گیا۔ پروفیسر ساجد عبداﷲ نائب صدر پنجاب، پروفیسر اعجاز وہرا نائب صدر سندھ، پروفیسر انتخاب عالم کے پی کے اور ڈاکٹر ظہیر خان بلوچستان کے لیے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ پروفیسر شعیب شفیع کو نائب صدر فیڈرل منتخب کیا گیا ۔ مزید برآں ڈاکٹر صومیہ اقتدار پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی پہلی جنرل سیکرٹری بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر زمان خان جوائنٹ سیکرٹری اور پروفیسر عمران حسن بطور خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔ بعدازاں مہمان ِ خصوصی پروفیسر محمود علی ملک نے سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
تازہ ترین