• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اراکین اسمبلی قانون سازی میں بھر پور کردار ادا کرتی ہیں،دوست محمد مزاری

لاہور ( نمائندہ خصو صی ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی خواتین ممبران کے وفد نے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی محمود جان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ خواتین اراکین اسمبلی قانون سازی میں بھر پور کردار ادا کرتی ہیں۔ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی میں خواتین کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ اسمبلیوں کو مضبوط کرنے کے لئے نئی خواتین اراکین پارلیمنٹیرین کی قانون سازی سے متعلق تربیت بہت ضروری ہے۔ قانون سازی سے متعلق تربیت سے خواتین اراکین اسمبلی بزنس میںاہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔خواتین ممبرانِ اسمبلی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اسمبلی فلور پرہر اہم ایشو پر احسن طریقے سے نمائندگی کرتی ہیں،ملک کی ترقی اور مضبوطی کے لیے اپنی قیمتی تجاویز سے بھی ہائوس کو نوازتی ہیں اور حکومت ہمیشہ ان کی قیمتی تجاویز سے بھرپور طریقہ سے استفادہ حاصل کرتی ہے
تازہ ترین