• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی نااہلی کااین آر او چاہتے ہیں،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپوزیشن آپ کی نااہلی پر خاموش نہیں رہے گی۔لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکے اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے چکی ،اب حکمران کہاں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں شامل نالائقوں کے ٹولے نے ملک کو ایک مرتبہ پھر اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔
تازہ ترین