• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرج ایکٹ میں لائی جانے والی ترمیم خوش آئند ہیں،خواتین

لاہور (لیڈی رپورٹر) لڑکی کی شادی کی عمر 16سے بڑھا کر 18 کرنے کے لیےمیرج ایکٹ میں لائی جانے والی ترمیم خوش آئند ہے ۔ کم عمری میں ہونے والی شادیوں سے ماں اور بچے کی صحت کو در پیش جو مسائل تھے ان کا بھی خاتمہ ہو سکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جنگ سروے میں خواتین نے کیا ۔ ویمن کمیشن پنجاب کی چیئر پرسن فوزیہ وقار نے کہا کہ اس سے شناختی کارڈ کو شادی کے لیے لازمی کرنے سے عمر کے حوالے سے غلط بیانی نہیں ہو سکے گی ۔ بشریٰ خالق نے کہا کہ لڑکے اور لڑکی کی کی شادی کی عمر میں فرق سے یہ رویے ہمیں معاشرتی سوچ کی صورت میں نظر آتے ہیں ۔ خدیجہ فاروقی نے کہا بچے اور ماں کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کا حل نکل سکے گا اور معاشرہ صحت مند ہو گا ۔ممتاز مغل نے کہا کہ سندھ میں اس سے قبل یہ قانون بن چکا ہے ۔
تازہ ترین