• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی, 2 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو ڈی جی خان کے علاقے جھوک اترا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت بلال اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ اور دہشت گردی کی معاونت میں استعمال ہونے والی رقم برآمد ہوئی ہے، دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تازہ ترین