• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کسان کا مرغیوں کو دانہ ڈالنے کا منفرد انداز


چین میں مرغیوں کو منفرد انداز میں دانے ڈالنے والے کسان کی اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے Shang Yukangنامی کسان نے درجنوں مرغیاں پال رکھی ہیں جنہیں وہ روز ایک جگہ جمع کرتا ہے اور پھر دل کی شکل بناتے ہوئے دانہ ڈالتا ہے۔

یوں مرغیاں بھی یوں دانہ کھاتی دکھائی دیتی ہیں کہ جیسے ٹیم ورک کرتے ہوئے دل کی شکل بنا رہی ہوں۔

منفرد انداز میں دانہ ڈالتے چینی کسان کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین