• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونونگم کو قتل کرنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا؟

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیرنارائن رانے کے بیٹے نلیش رانے نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ’ بال ٹھاکرے‘ نے گلوکار سونو نگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق سابق وزیرنارائن رانے کے بیٹے نلیش رانے نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرےبالمعروف ’بالا صاحب‘ سونو نگم کو قتل کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے وہ ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ اور مختلف مواقعوں پر سونو نگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔


اس کے علاوہ اور کسی بھی قسم کا انکشاف کیے بغیر نلیش رانے نے بتایا کہ سونونگم اپنے قتل کی منصوبندی سے واقف تھے۔ بعد از انہوں نے دھمکی آمیزلہجے میں کہا کہ سونو نگم اور بال ٹھاکرے کے خاندان کے درمیان کیا تعلقات تھے اس بارے میں مزید اُن کا منہ نہ کھلوایا جائے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نلیش رانے نے بتایا کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے دوملازم سونو نگم کے قتل کی منصوبہ بندی سے واقف تھے لیکن انہوں نے اس بات کو راز نہیں رکھا جس پر دونوں ملازموں کو بھی قتل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شیو سینا نے سونو نگم کو قتل کرنے کا منصوبہ اُس وقت بنایا جب 2017 میـں انہوں نے ایک متنازع ٹوئٹ کیا کہ اگرچہ وہ مسلمان نہیں ہیں لیکن پھر بھی اُنہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے، بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔ اس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی شامل تھی۔

اس کے کچھ عرصے بعد سونونگم بھارت کے ایک مشہور رئیلٹی شو ’عوام کی عدالت‘ میں شریک تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو اُن تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو مختلف قسم کے فتوے جاری کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وہ ’گاؤرکشن‘ کے بھی خلاف ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ وہ ہر قسم کی غنڈی گردی کے خلاف ہیں۔

سونونگم کے اس بیان کے بعد سے انہیں شیو سینا مسلسل قتل کرنے کی دھمکی دے رہی ہے بلکہ کئی مرتبہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جاچکا ہے۔

تازہ ترین