• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فیس میں کمی سےاساتذہ کی تنخواہ کم نہیں ہوگی‘

سپریم کورٹ نے 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کرنے والے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پانچ ہزار سے فیس پر بیس فی صد کمی کے حکم کا اطلاق ملک بھر کے تمام اسکولوں پر ہوگا جبکہ فیس میں کمی کرنے سےاساتذہ کی تنخواہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

عدالتی حکم مییں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ پانچ ہزار سے کم فیس لینے والے اسکولوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عدالت کا کہناہے کہ اسکول مالکان اساتذہ کی تنخواہوں میں کمی نہیں کریں گے جبکہ اسکالر شپس اور اسکول کی سہولتوں پر بھی فرق نہیں پڑے گا۔

والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھنے والے اسکولوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔وہ اسکول وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں اور والدین اسکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی اے اسکولوں کے قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کاپی کرکے واپس کرے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے تعلیمی اصلاحات پر رپورٹ اپنی ویب سائیٹ پر نمایاں کی ہے جس پر متعلقہ افراد کی تجاویز آرہی ہیں۔

تازہ ترین