• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمارے قائد نوازشریف کو سرخرو کردیا ہے،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، بہت جلد نواز شریف اور شہبازشریف قید سے باہر عوام میں ہوں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں آج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا دن ہے جس کے لئےمسلم لیگ ن کے مختلف رہ نماؤں کی کوٹ لکھپت جیل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہمیں دیکھ رہا ہوں 2020 میں دوبارہ مینڈیٹ کے لیے پیش ہونگے اور یہ خود بھاگ جائیں گے۔ انہوں نے لوگوں کو انڈوں والا کام بتایا اور مشینوں والا اصل کام صرف علیمہ باجی کو بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایشو پاکستان کا ہے، ہمیں ڈر ہے یہ گاڑی کھڈے میں نہ گرادیں،ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے مگر یہ خود گریں گے۔

امیر مقام نے کہاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ہماری بے گناہی ثابت ہورہی ہے۔

تازہ ترین