• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس 18 بچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام

کراچی پولیس نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ 18 بچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔

لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت میں پولیس نے رپورٹ پیش کی۔

دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار حکم دینے کے باوجود بچوں کو بازیاب نہیں کرایا جارہا۔

ڈی آئی جی کرائم برانچ غلام سرور جمالی نے عدالت کو بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں، ایک بچی عاصمہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے وہ بلوچستان میں ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیرشیخ نے کہا کہ ہمارا اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل بچوں کی بازیابی کیلیےکام کررہا ہے۔

لاپتا عاصمہ کی والدہ نے عدلات کو بتایا کہ میری بچی 6 سال سے لاپتا ہے پولیس صرف بہانے بناتی ہے۔

عدالت نے پولیس اورایف آئی اے سے لاپتا بچوں سے متعلق 31 جنوری تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہمیں پیشرفت چاہیے،کچھ بھی کریں بچوں کو بازیاب کرائیں۔

تازہ ترین