• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے آج جیل میں کون ملے گا، کون نہیں؟

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے۔

نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے مسلم لیگ نون کے مختلف رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نواز شریف سے ان کے گھر والے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کریں گے،نون لیگی کارکن بھی جیل کے باہر موجود ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہورکے باہر سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کا وقت صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر ہے، اس دوران سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے صرف فہرست میں شامل افراد کو ہی ملاقات کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ روز نواز شریف کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا، ایکسپرٹس ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان مختلف ٹیسٹوں کے لیے نمونے بھی لیے۔

نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے طبی معائنے کے لیے خصوصی ٹیم کی درخواست کی تھی جس پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

تازہ ترین