• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لندن میں ونٹر لائٹ فیسٹیول 2019کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے ۔

جس سے لطف اندوز ہونے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

دلکش روشنیوں سے مزین اس لائٹ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں درجنوںآرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں جنہوں نے اپنی لائٹ و آرٹ انسٹالیشنزنمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتزاج دکھائی دیئے وہیں وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن،دیوہیکل تھری ڈی مجسمے اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

اس دوران لاکھوں افراد رنگوں اور روشنیوں کے حسین نظاروں کا لطف اْٹھانے کیلئے یہاں کا رخ کریں گے۔

یہ میلہ 26جنوری کو اختتام پذیر ہوگا ۔

تازہ ترین