• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی گرفتاری کا جواب نیب نے خود دے دیا،گزارش صرف یہ ہے کہ نیب لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑدے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب کی سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جو جو تفصیلات طلب کی ہیں ہم نے انہیں فراہم کی ہیں، جو لوگ ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ زرا اپنے حریفوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل سے بے خبر ہے،پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے سوا انہیں عوام کے مسائل سے غرض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ77 فیصد کم ہوگئے ہیں.اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پونے تین ارب ڈالر گزشتہ دنوں اسٹاک مارکیٹ سے نکالے گئے ہیں۔اس کے اثرات چھوٹے سرمایہ کاروں پر پڑے گا،پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرکے عوام سے کئے وعدوں پر کام کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ آباد گاروں کو سبسڈی دی ہے،اس سبسڈی کا فائدہ عام عوام کو ملتا ہے،فواد چوہدری کے بیانات سے متعلق ان کے اپنے اراکین اسمبلی سیریس نہیں لیتے۔

تازہ ترین