• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

نکاح پر نکاح

سوال:۔ میرے ایک دوست نے ایک لڑکی سے نکاح کیا ،جس کا لڑکی کے والدین کو علم نہیں تھا، جب کہ نکاح مسجد کے مولوی صاحب نے پڑھایا تھا، بعد میں لڑکی نے پہلے نکاح کے اوپر دوسرا نکاح کرلیا ، یہ جائز ہے یا ناجائز، اور پہلے نکاح کا کیا ہوگا؟ (عاشق محمد یوسف زئی)

جواب:۔ اگر پہلے نکاح کے وقت لڑکی عاقلہ بالغہ تھی اور گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب و قبول سے نکاح ہوا تھا، تو لڑکی اس پہلے لڑکے کی منکوحہ ہے، اور دوسرا نکاح سرے سے ہوا ہی نہیں ہے۔ لڑکی کا نکاح پر نکاح ناجائز و حرام ہے اور دوسرے شوہر سے فوری علیحدگی لازم ہے۔ پہلا نکاح چونکہ والدین کی لاعلمی میں ہوا ہے، اس لیے اگر لڑکا لڑکی کاہم پلہ نہیں ہے، تو لڑکی کا ولی بذریعہ عدالتِ مذکورہ نکاح فسخ کرسکتا ہے اور جب تک پہلا نکاح شرعی طریقے سے ختم نہ ہوجائے، اس وقت تک لڑکی کا دوسرا نکاح ناجائز ہے۔

تازہ ترین