• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’5 ماہ میں کوئی عملی اقدام یا بات نہیں سنی‘‘

وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ پانچ ماہ میں کوئی عملی اقدام یا بات نہیں سنی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ آج کل جو ایوان میں ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے، ان لڑائی جھگڑوں سے سب کا نقصان ہوتا ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایوان جب ہی چلے گا کہ جب حکومت اور اپوزیشن ارکان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے،تنقید ہونی چاہیے لیکن ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن رہنما و اراکین مسائل کو سامنے لائیں، تجاویز دیں، ہم اس پر عمل کریں گے، جو اچھی تجویز آئے گی، میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اس پر عمل کریں گے۔

تازہ ترین