• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں شدید نوعیت کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق یونیورسٹی کی عمارت میں ہونے والا دھماکا حادثاتی تھا جو عمارت میں موجود تعمیراتی کام میں مصروف ورکرز کی وجہ سے ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی متاثرہ عمارت سائنس لائبریری ہے، جس میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا۔

عمارت کے اندر فائر فائٹرز موجود ہیں جو آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ چھت کے اوپر کام جاری تھا کہ گیس بوتل دھماکا ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی، دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ اس کی نوعیت حادثاتی ہے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا ہونے کے بعد آگ کے شعلے فضا میں بلند ہونے لگے جبکہ عمارت دھماکےسے قبل بھی آگ کی لپیٹ میں تھی۔

تازہ ترین