• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز


دوستی پر مبنی بالی ووڈ فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

معروف پروڈیوسر سورج بھرجتیا راجشری کی چار یونیورسٹی طالب علموں کے درمیان ہونے والی دوستی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

بھارتی فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پروڈیوسر سورج راجشری نے اپنی نئی فلم میں چار نئے چہرے متعارف کرائے ہیں۔

ابھیشیک ڈکشٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ’ہم چار‘ میں پریت کمانی، انشومن ملہوترا، توشار پانڈے اور ثمرن شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم 15 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین