• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تم’حادثاتی وزیر اعظم ‘بن گئے ہو مگر سیکھو تو سہی‘

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ تم حادثاتی سلیکٹڈ وزیراعظم بن گئے ہوتو سیکھو تو سہی ،سیکھنے میں تو اتنا وقت نہیں لگتا ، عمران خان پانچ سال نکالیں گے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


سابق صدر آصف علی زرداری نےراہوکی میں جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا دیوار سے مت لگاؤ پھر عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے ، آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا ، غریب آدمی ہاتھ اٹھاکر آپ کو بد دعا دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے آتے ہی ہر چیز کی قیمت پچاس فیصد بڑھادی ،ظالمو ہم تو مہینہ مہینہ پہلے نظر رکھتے تھے ڈالر کہاں جائے گا ۔

زرداری نے کہا کہ ان کا عوام سے واسطہ ہی نہیں ، تھوڑا سا وزیراعلی سندھ تعاون کرلیں تو میں صوبے میں اور نوکریاں دے سکتاہوں ، عوام کے دل میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے، ہم ان کو اکیلے ہی دیکھ لیں گے۔

تازہ ترین