• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب تبدیل،15ہزار خواتین فٹبال اسٹیڈیم میں موجود

سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر جاری ہے جہاں خواتین پر لگی کئی پابندیاں اْٹھائی جارہی ہیں۔


سعودی خواتین پر اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے پر لگی پابندی بھی اْٹھالی گئی جس کے بعد خواتین نے پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

جدہ میں منعقد ہونے والے اطالوی سپر کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں 62ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے جن میں 15ہزار سے زائد خواتین شامل تھیں۔

میچ کے دوران خواتین مداح اپنی پسندیدہ ٹیموں کے جھنڈے لہراتی اور نعرے لگا کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتی نظر آئیں۔


تازہ ترین