• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹیکنالوجی کا دور ہے اور زندگی کا ہر کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی کیا جا رہا ہے۔ چین میں بھی ماہرین نے ایک ایسا ہی ڈرون تیار کیا ہے جو کچرا جلا کر اسے ختم کرنے کے کام آئیگا۔


ایسے مقامات جہاں سے کچرا اْٹھانا یا صاف کرنا ممکن نہیں ہوتا وہاں یہ آگ اْگلنے والا ڈرون شعلوں کی مدد سے کچرے کا صفایا کریگا۔

بجلی کے کھمبے ہوں یا بلند عمارتوں کے باہر مشکل مقامات پر موجود کچرا ہو، یہ ڈرون چار سے پانچ میٹر لمبا شعلہ اْگل کر اس کچرے کو جلا کر ختم کر دیتا ہے۔

چین کی الیکٹرک کمپنی نے تاروں کی صفائی کیلئے ان ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے جو کافی کارآمد ثابت ہورہا ہے۔

تازہ ترین