• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ و ن لیگی رہنمائوں نے ملاقات کی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آج کا دن ملاقات کے لیے طے تھا۔


ملاقات کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے اہلخانہ بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔

نواز شریف سے ملنے کے لیے اہلِ خانہ اورلیگی رہنماؤں کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادے نے بھی جیل پہنچ کر ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے2 بکروں کا صدقہ بھی دیاگیا۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنمائوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین