• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلعی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 14 نمبر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پہاڑی پربنا ایک کمرہ بیٹھک کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، جہاں آپس میں جھگڑے کے دوران نوبت فائرنگ تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں دو بھائی اور ایک دوست شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ زمین پر قبضے کا لگتا ہے۔

تازہ ترین