• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو ہنسانے اور خوش کرنے والاننھا چینی فنکار

یوں تو آپ نے کئی کامیڈین کو لوگوں کو ہنساتے اور گلوکاروں کو گانا گنگناتے اور میوزک بجاتے دیکھا ہوگا لیکن جناب چین کا ایک بچہ ہر فن مولا ہے۔


جو نہ صرف لوگوں کو ہنساتا ہے بلکہ گانا بھی گاتا ہے، ڈانس بھی کرتا ہے اور میوزک بھی شاندار انداز میں بجاتا ہے۔ جی ہاں، چین کے صوبے Liaoningسے تعلق رکھنے والا 10سالہ Wangنامی بچہ مختلف تقریبات میں ہ صرف پرفارم کرتا ہے بلکہ اپنے لطیفوں اور دلچسپ انداز سے شائقین کو خوب ہنساتا بھی ہے۔

بانسری، ڈرم و دیگر روایتی موسیقی کے آلات پر خوبصورت دھنیں بھی خوب بجاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ننھے فنکار کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک 10ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

تازہ ترین