• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوائوں کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے پر گہری تشویش ہے، پی ایم اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کہا ہے کہ حکومت کی اجازت سے ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی پاکستان) کی جانب سے دوائوں کی قیمتوں میں کیے گئے 15فیصد اضافے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گہر ی تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت مایوس کن بات ہے کہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو پہلے ہی عوام کی قوت خرید سے باہر تھیں۔ اس اضافے کا دردناک پہلو یہ ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ ایسی صورتحال میں جب سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا سخت فقدان ہے تو اس اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی،عوام علاج معالجے کے لئے سرکاری ہسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں لیکن سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان ہسپتالوں میں بہتری پیدا کرے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو ہر کسی کی ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین