• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ طلبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ جاری ہے۔پہلے روز اوپن ہائوس کے نام سے طلبا نے اسٹالز لگائے جہاں ،کھانے پینے کے ساتھ کتابوں اور دیگر اسٹالز طلبا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اسٹوڈنٹ کونسل کی پبلک اسپیکنگ سوسائٹی ،لٹریری سوسائٹی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے ا سٹالز میں کئی دوسرے کھیل شامل تھے ،کتابوں کے اسٹالز پر طلبا کو خصوصی رعایت دی گئی تھی۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والی ا س سرگرمی میں طلبا کا بیچ فوٹو اور پینل ڈسکشن بھی کرایا جائے گا جس میں مختلف موضوعات پر مہارت رکھنے والے طلبا کے درمیان مذاکرہ ہو گا۔

تازہ ترین