• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد اور خواتین کو صنفی مساوات کی آگاہی دینا اہم ضرورت ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاالدین یونیورسٹی فیکلٹی آف لبرل آرٹس اینڈ ہیومن سائنسز کی جانب سے صنفی مساوات کے موضوع پر پبلک فورم کا انقعاد کیا گیا ۔ تقریب سے ڈاکٹر عظمیٰ راشد، اسسٹنٹ پروفیسر یونائیٹڈ نیشنز پیس یونیورسٹی، کوسٹاریکا، معروف سندھی شاعرہ اور مصنفہ عطیہ داود، اور ڈاکٹر دلشاد اشرف، ایسوسی ایٹ پروفیسر آغا خان یونیورسٹی، آئی۔ ای۔ ڈی اور ضیاءالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے خطاب کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں سماجی سرگرمیوں کا شعور بیدار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں مرد اور خواتین کو صنفی مساوات کی آگاہی دی جائے۔ جینڈر گیپ گلوبل انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 149 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 148 ہے۔

تازہ ترین