• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، احسان مانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے پروگرام کو حتمی شکل دے دیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ دنیا کے تمام بڑے کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھیلیں گی۔جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے شیڈول کو حتمی شکل دے دیں گے، پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز نے پاکستان آکر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ جنوبی اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ مختلف ٹیموں کی سیریز پر بات چیت جاری ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے ڈریسنگ رومز کو بھی دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی ٹاسک فورس کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام فیڈریشنز میں پروفیشنلز لانے کی سفارش کر رہے ہیں، صرف ان فیڈریشنز کو گرانٹ دینے سفارش کر رہے ہیں جن کے پاس انفراسٹرکچر کا پلان ہو گا۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے تعلق نہیں، پی او اے آئی او سی کے ماتحت ہے اس کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے، ہاکی والے گرانٹ مانگتے ہیں لیکن پلان نہیں بتاتے کہ کرنا کیا ہے، گرانٹ دینا حکومت کا کام ہے تاہم ٹاسک فورس صرف تجاویز دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاسک فورس کا کام صرف تجاویز دینا ہے۔

تازہ ترین