• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپین ٹیم اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑی جے پی ڈومینی نے کراچی میں میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا لمحہ یادگارقرار دیا ہے۔ اور کہا کہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا۔جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آکراسلام آباد یونائیٹیڈ کیلئے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا اعزاز کی بات تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر ہرکوئی خوش ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈی ویلیئرز کا آنا بھی کافی خوش آئند ثابت ہوگا۔

تازہ ترین