• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارش نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں، خرم منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب داری پر سوالات اٹھنا اب معمول بن گیا ہے۔پاکستان کے ڈومسیٹک سیزن کے سب سے کامیاب بیٹسمین خرم منظور نےبھی انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں سے تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے میرے پاس سفارش نہیں ہے؟ہیڈکوچ مکی آرتھر کو تو شاید میں پسند ہی نہیں ہوں۔ میرے پاس کوئی تگڑی سفارش نہیں، ہمارا اسلام آباد میں کسی سیاسی شخصیت سے رابطہ نہیں تو کیا میں یوں ہی منہ دیکھتے رہ جاوں گا۔اب تو پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں یہ بات عام ہے کہ اگر آپ کے پاس مضبوط سفارش اور سیاسی اثر و رسوخ ہے تو پاکستان ٹیم میں آنے سے آپ کو کوئی روک نہیں سکتا۔جمعرات کو ایک انٹر ویو میں خرم منظور نے کہا کہ وہ انگلینڈ لیگ کرکٹ کھیلنے اس لیے نہیں جاتے کہ پاکستان میں پورا فرسٹ کلاس سیزن کھیلیں اور قومی ٹیم میں واپسی کریں، ۔خرم منظور 2017میں ون ڈٖے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین قرار پائے تھے۔گذشتہ سال قائد اعظم ٹرافی،قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں بھی بہترین بیٹسمین قرار پائے۔

تازہ ترین