• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل

بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، شیرانی، موسی خیل، ژوب میں ہلکی بارش کیساتھ ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان عظمت حیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم 18 جنوری کو بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور جمعہ کی رات تک بادل صوبے کے مختلف علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔

بادلوں کے اس سسٹم کے باعث کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، شیرانی، موسی خیل، ژوب، زیارت اور آواران میں بارش کا امکان ہے جبکہ زیارت ،قلعہ عبداللہ ،پشین اور کوئٹہ کے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے ۔

بارش اور برف باری کا یہ سسٹم تین روز تک بلوچستان کے مختلف مقامات پر اثر انداز ہوگا، ژوب کے کچھ مقامات پر تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین