• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سی این جی سپلائی ہفتہ کی صبح بحال ہوگی

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی ہفتہ کی صبح تک بند رہے گی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیس سسٹم کے پریشر میں کمی کے باعث سوئی سدرن کو میسر گیس میں قلت ہوگئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی رات 8 بجے سے گیس کی ترسیل معطل کر دی گئی ہے جو ہفتہ کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔

تازہ ترین