• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے مذاکرات کیلئے نوڈیل بریگزٹ آپشن ختم کریں، کوربن

لندن (اے ایف پی) اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تھریسا مے پر زور دیا ہے کہ وہ بریگزٹ پلان کی شکست کے بعد ریڈ لائنز کو چھوڑ کر مستقبل کیلئے تجاویز کے سلسلے میں سنجیدہ ہوں۔ انہوں نے تھریسا مے سے کہا کہ ہم اس صورت میں ہی مذاکرات کریں گے جب وزیراعظم یہ واضح اعلان کریں کہ نو ڈیل بریگزٹ نہیں ہوگی۔ وہ نوڈیل بریگزٹ کے آپشن کو ختم کریں اور مستقبل کی اپروچ کیلئے سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے تھریسا مے کو اپنی ڈیل کو منظور کرانے کی دوسری کوشش میں ایم پیز کو بلیک میل کرنے کے حوالے سے متنبہ کیا۔ کوربن نے کہا کہ اگر حکومت اپنے اسی راستے پر قائم رہی تو پھر ہمیں دوسرے آپشنز کو دیکھنا پڑے گا، جس میں پبلک ووٹ بھی شامل ہے۔ ہمارے متبادل بریگزٹ پلان میں یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین، مضبوط سنگل مارکیٹ تعلقات، لیبر کا تحفظ اور انوائرمنٹل رائٹس بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منگل کو کامنز میں شکست کے بعد تھریسا مے اپنی اتھارٹی کھو چکی ہیں۔

تازہ ترین