• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے

لندن (پی اے) یوٹیوب نے یوٹیوب کے اشتہاری اصولوں کی خلاف ورزی پر متنازع نسل پرست رہنما ٹامی رابنسن کے اشتہارات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ اس نے رابنسن کے یوٹیوب چینل پر پابندیاں عائد کی ہیں، جس کے کانٹینٹ کے 2لاکھ70 ہزار سبسکرائبر ہیں۔ یہ پابندی دائیں بازو کے گروپ بریٹن فرسٹ کی جانب سے اصولوں کی خلاف ورزی پر، جس کے تحت لوگوں میں نفرتیں پیدا کرنے، عدم تحمل یا امتیازی سوچ پیدا کرنے والے مواد کی ممانعت ہے، اشتہارات یوٹیوب سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد ہی لگائی گئی ہے۔ یوٹیوب پر ویڈیو بنانے والوں کو اپنی ویڈیوز میں اشتہارات دکھانے کیلئے رقم وصول کرنے کی اجازت ہے۔ یو ٹیوب کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہماری اشتہاری پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر یو ٹیوب نے ٹامی رابنسن چینل کو معطل کردیا ہے۔  اس کے جواب میں رابنسن نے، جن کا اصل نام سٹیفن یاکسلے لینن ہے، نے کہا کہ یہ واقعہ مسلسل سنسر شپ کا ہے۔

تازہ ترین