• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی

لندن(پی اے) برطانوی ڈرائیوروں کو نو ڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی۔ اگر ان کا 29مارچ کے بعد بیرون ملک جانے کا ارادہ ہے تو انہیں جلد حرکت میں آنے کی ضرورت ہے ورنہ وہ قانون توڑنے کا خطرہ مول لیں گے۔ ایسا اس لئے ہے کہ نو ڈیل بریگزٹ کے باعث ڈرائیوروں کو گرین کارڈ کے طور پر پکارے جانے والے انشورنس کے ثبوت کی ضرورت ہوگی۔ یورپی یونین کے قواعد تجارتی اداروں اور افراد کو نشانہ بنائیں گے ایسوسی ایشن آف برٹش انشورز نے وارننگ دی ہے کہ سفر کے منصوبے سے ایک ماہ قبل کارڈ کا آرڈر دینے کی ضرورت ہوگی اگرچہ یورپی انشورنس حکام نے مئی 2018ء میں نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں گرین کارڈز کی ضرورت ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم یورپی کمیشن نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دستاویزات انشورز فراہم کرتے ہیں اور اس کے بغیر قانون شکنی ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا حکومت اب بھی یورپی کمیشن پرگرین کارڈ کی چھوٹ دینے کی منظوری دینے پر زور دے رہی ہے ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے پر برطانیہ گرین کارڈ فری سرکولیشن زون میں رہنے کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے اور ہم کمیشن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فیصلہ جاری کرے جو برطانوی ڈرائیوروں کے یورپی یونین میں گرین کارڈ کے بغیر گاڑی چلانے کو یقینی بنائے گا جو افراد متاثر ہوں گے ان میں شمالی آئر لینڈ یا عوامی جمہوریہ آئر لینڈ کی سرحد کے پار گاڑی چلانے والے ایسٹر کی تعطیلات میں فرانس میں تعطیل گذارنے کی منصوبہ بندی کرنے والے جیسے گاڑی یورپ لے جانے کی منصوبہ بندی کرنے والی کوئی بھی فریٹ کمپنی شامل ہے۔ اے بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل ہووایونز نے کہا ہے کہ چونکہ نو ڈیل بریگزٹ کے امکانات زیادہ ہیں ہم چاہتے ہیں تمام انشورنس کسٹمرز تمام حقائق سے آگاہ ہوں کسٹمرز کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ان کی ٹریول انشورنس پالیسی ان کی تمام ضرورت پوری کرتی ہے ڈبل چیکنگ کرنی چاہئے۔ اگر یورپی یونین سے کوئی ڈیل نہیں ہوتی ہے تو ڈرائیوروں کو بیرون ملک ڈرائیونگ کیلئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی بھی ضرورت ہوگی۔ یکم فروری سے حکومت برطانیہ بھر میں ڈھائی ہزار پوسٹ آفسز سے آئی ڈی پیز کی فراہمی بھی شروع کررہی ہے۔ ہووایونز نے کہا کہ کور معمول کے طریقے سے کام کرتا رہے گا۔ یہ اس صورت میں بھی کام کرتا ہے کہ یورپین ہیلتھ انشورنس کارڈ کا متبادل نہیں آجاتا جو لوگوں کو یورپی یونین میں کچھ فری ہیلتھ کیئر کی اجازت دیتا ہے۔

تازہ ترین