• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری

واشنگٹن/برسلز(آئی این پی) پورپی ممالک اور امریکہ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جب کہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپ اور امریکہ کے کئی حصوں  میں سری کی لہر برقرار ہے، شدید برفباری کے باعث موٹر ویز پر سفر کرنا مشکل ہوگیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جمعرات کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں برف کا تودا گرنے سے ہوٹل تباہ ہوگیا، ہوٹل میں برف ہی برف بھر گئی، ریسکیو ورکرز برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہد ڈیوس میں برفانی طوفان سے ہرسو سفیدی چھا گئی، پہاڑوں سے تودے گرنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، واشنگٹن نے برف کی چادر اوڑھ لی، شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
تازہ ترین