• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کیا جائے، بشیر رٹوی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) سابق صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری محمد بشیر رٹوی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ5فروری کو ویسٹ منسٹر لندن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ ہوگا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان متحد ہوکر شرکت یقینی بنائیں، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے ہمیں متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے خلاف بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے تحت بلا تاخیر کشمیریوں کو حقخودارادیت دے۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کو بند کیا جائے۔ انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر داخلے کی اجازت دی جائے۔ مشاورت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ تنازع کشمیر پر بحث کے ذریعے جامع کشمیر پالیسی کی منظوری دی جائے جب کہ تنازع کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے نائب وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے۔ تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک کروڑ30لاکھ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین