• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکہ، 3افراد زخمی

پیرس(رضا چوہدری /آئی این پی)فرانسیسی شہر لیون میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعہ کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کو گھیرے میں لے کر آگ بجھانا شروع کردی تاہم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں سائنس لائبریری کی چھت پر گیس بوتل میں دھماکے کے باعث آگ لگی جب کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر تعمیراتی کام جاری ہے جس کے دورانحادثاتی طور پر دھماکہ ہوا، یادرہے کہ چند روز قبل پیرس میں ایک بیکری میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہواتھا جس میں پانچ افراد ہلاک اور درجن بھر لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین