• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت سلیم کے شوہر سلیم جاوید کا انتقال، تدفین برمنگھم میں ہوگی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) معروف شاعرہ و ماہر تعلیم طلعت سلیم کے خاوند سلیم جاوید طویل علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے، سلیم جاوید ملنسار اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک تھے۔ 1935ء میں پاکستان کے شہر گجرات کے موضع میں پیدا ہوئے۔1963ء میں برطانیہ آئے۔ ساری زندگی سخت محنت، مزدوری کی، بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی۔ لواحقین میں بیوہ طلعت سلیم، بیٹا بابر سلیم اور بیٹی نیلوفر کے علاوہ کثیر تعداد عزیزواقارب کی چھوڑی ہے۔ طلعت سلیم نے برطانیہ میں اردو کے فروغ کےلیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کے ہر قدم پر مرحوم سلیم جاوید نے خود ساتھ نبھایا۔ سلیم جاوید بدھ کی صبح تقریباً2 بجے اپنے اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملے۔ نماز جنازہ کاوقت بعد میں بتایا جائے گا، تدفین برمنگھم کے مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔ لواحقین بابر سلیم اور دیگر عزیزواقارب برمنگھم سینٹرل مسجد میں تعزیت کے لیےموجود ہیں۔ محمد ایوب ایم بی ای، عرفان افضل بٹ، محمدعلی، کونسلر افضل چوہدری، شاہ نواز، مرزا اختر محمود، ممبر فیڈرل کونسل، چوہدری امین اور دیگر نے بابر سلیم سے اظہار تعزیت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین