• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کی مشکلات میں اضافہ، چیف سیکورٹی انچارج گرفتار

پیرس (رضا چوہدری) فرانسیسی صدر ایمانیویل میکرون کی مشکلات میں اضافہ، جوڈیشل پولیس نے ایمانیویل میکرون کے چیف سیکورٹی انچارج مسٹر من لل جن سے ڈپلومیٹک پاسپورٹ برآمد ہوا تھا، ان سےڈائریکٹ ہاٹ لائن فون بھی برآمد ہوا ہے اور اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ڈائریکٹ ہاٹ لائن فون صرف صدر استعمال کرسکتا ہے۔ ڈائریکٹ ہاٹ لائن فون نہ ٹیپ ہوسکتا ہے، نہ دوران گفتگو اس میں کوئی دخل اندازی کرسکتا ہے۔ جسٹس ٹریبونل نے وزیر داخلہ کو بھی جواب کے لیے طلب کرلیا۔ دوسری جانب ملک بھر میں پیلی جیکٹ مہم کے تحت مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ایمانیویل میکرون کے مستعفی ہونے تک مظاہرے جاری رکھے جائیں گے۔
تازہ ترین