• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر نکسن کے دورہ چین کی 50ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ

نیویارک(آئی این پی/شِنہوا)نکسن فائونڈیشن امریکہ نے2022میں امریکہ کے صدر رچرڈ نکسن کے پہلے دورہ چین کی50ویں سالگرہ منانے کا اعلان کیا ہےجب کہ چین اور امریکہ اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی40سالگرہ منا رہے ہیں۔امریکہ کے صدر نکسن کا دورہ چین،چین امریکہ تعلقات میں اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کا اعلان رچرڈ نکسن فائونڈیشن کے نائب صدر جم بائرن نے شنہوا کیساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔یہ تقریب یوربالنڈا کیلیفورنیا میں منعقد ہو گی جو نکسن کی جائے پیدائش ہے اور جہاں وہ دفن ہیں۔یاد رہے کہ صدر نکسن نے1972میں چین کا دورہ کیا تھا۔
تازہ ترین