• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش پاکستانی مختلف شعبوں میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، مقررین

برمنگھم( ابرار مغل) برطانوی معاشرے میں برٹش پاکستانی زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کامیابیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں آگے بڑھ کر ملک و ملت کا نام روشن کررہے ہیں۔ مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل جہاں اپنے والدین کیلئے نیک نامی کما سکتی ہے۔ وہی معاشروں میں اپنے لئے بہترم قام بھی حاصل کرسکتی ہے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی صحیح معنوں میں تربیت اور رہنمائی کرکے انہیں کاروبار ، تجارت جیسے مفید پیشہ اپنانے پر آمادہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سیاسی و سماجی شخصیت الحاج محمد بوستان کے صاحبزادے چوہدری سجاد بوستان اور پوتے چوہدری آدم بوستان کے نئے کاروبار کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں چوہدری منظور حسین، چوہدری ہارون سمیت بڑی تعداد میں اوورسیز کشمیری اور پاکستانی کمینوٹی نےشرکت کی ۔ حاجی محمدبوستان اور چوہدری منظور نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل منفی پروپیگنڈے کے برعکس اپنی ساری توانائیاں مثبت اور تعمیری کاموں پر خرچ کررہی ہے۔ چوہدری سجاد بوستان نے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنا لوہا منوانا ہوگا کاروبار ہو یا سیاست ہمارے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا ہوگا۔
تازہ ترین