• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم مقبول بٹ بھرپور انداز میں منایا جائے گا، جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی

برسلز(عظیم ڈار) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نیب بلجیم کا اجلاس پارٹی صدر نزاکت حسین خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارٹی امور پر تفصیلی بحث کی گئی اورسال 2019کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ 11فروری کو یوم مقبول بٹ بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور اسی روز پارٹی کنونشن بھی ہوگااور نیپ کی بلجیم کے لیے نئی باڈی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں مقبوضہ وادی میںجاری بھارتی ظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کو پیغام دیا جائے گا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر ثالثی کا کردار ادا کریں۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جب تک بھارت کشمیری عوام کے حقوق اور حق آزادی نہیں دے دیتا تب تک تحریک آزادی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔اجلاس میں سردار زاہد اقبال خان،شبیر ایڈووکیٹ،پارٹی صدر نزاکت حسین اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
تازہ ترین