• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مستقبل برطانیہ سے وابستہ ہے، ڈاکٹر محمد اکبر خان

برمنگھم (پ ر) برطانوی قانون دان سیاسی و سماجی شخصیت بیرسٹر ڈاکٹر محمد اکبر خان نے برمنگھم لیبر پارٹی کے رہنما محمد سعید مغل ایم بی ای کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں اب وقت آگیا ہے کہ یہاں کی سیاست میں بھرپور حصہ لیا جائے کیونکہ ہمارا مستقبل برطانیہ سے وابستہ ہے یہاں کی سیاست میں عزت بھی ہے اور اپنے ملک کی خدمت بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آپس میں میل جھول میں بھی اضافہ ہوگا اور بچوں کا مستقبل بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے سعید مغل سےبرطانیہ کی سیاست پر تفصیلی بات چیت کی۔ سعید مغل نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کا جو فیصلہ ووٹ کے ذریعہ ہوا عوام نے بھی اور ممبرز آف پارلیمنٹ نے بھی فیصلے کو تسلیم کیا، نہ احتجاج ہوا، نہ توڑ پھوڑ ہوئی، پرامن طریقہ سے آئندہ کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں رائے کوتسلیم کیا۔
تازہ ترین