• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 94 کا ضمنی الیکشن، فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات رہے گی، جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز سندھ پی ایس 94 کورنگی کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہے گی،پاک فوج اور رینجرز کے آفیسر انچارج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی سونپ دئیے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی عمل کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر موقع پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218، 220 اور 245 کے تحت فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے،پی ایس 94 کورنگی کراچی کے حلقہ میں 27 جنوری کو پولنگ ہو گی یہ نشست ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے انتقال کے سبب خالی قرار دے دی گئی تھی۔

تازہ ترین