کراچی( پ ر) مسجد و امام بارگاہ عبداللہ شاہ غازی ؒو مدرسہ چشتی نگر ،گلستان جوہر میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران سرپرست مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ خانوادہ اہلبیت ؑ نے دنیا بھر میں ترویج و تبلیغ کا فریضہ انجام دیا، عبداللہ شاہ غازیؒ نہ صرف امام زادے بلکہ عظیم روحانی ہستی ہیں آپؒ کی سیرت و کردار اور تعلیمات قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے ،اس موقع پر جعفر مومن ،خورشید سیداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔